Patras Ke Mazameen (پطرس کے مضامین)

پطرس کے مضامین

اظہار عقیدت

میں اپنے اُستاد محترم جناب پروفیسر مرزا محمد سعید صاحب دہلوی کا ممنون ہوں جنہوں نے اس کتاب پر نظرثانی کی اور اسے بعض لغزشوں سے پاک کیا۔
میں اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ مجھے اب بھی ان سے فیض تلمّذحاصل ہے۔

                             پطرس


پروفیسر مرزا محمد سعید صاحب دہلوی

دیباچہ

اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے، اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے، تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں، اپنے پیسوں سے خریدی ہے تو مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔ اب بہتر یہی ہے کہ آپ اس کتاب کو اچھا سمجھ کر اپنی حماقت کو حق بجانب ثابت کریں۔
ان مضامین کے افراد سب خیالی ہیں، حتیٰ کہ جن کے ليے وقتاً فوقتاً واحد متکلّم کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے وہ بھی "ہرچند کہیں کہ ہیں نہیں ہیں" آپ تو اس نکتے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، لیکن کئی پڑھنے والے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ اُن کی غلط فہمی اگر دور ہوجائے تو کیا ہرج ہے۔
جو صاحب اس کتاب کو کسی غیرملکی زبان میں ترجمہ کرنا چاہیں، وہ پہلے اُس ملک کے لوگوں سے اجازت حاصل کرلیں۔

                                پطرس

فہرست مضامین
۱ ہاسٹل میں پڑنا   ۲ سویرے جو کل آنکھ میری کھلی
۳ کتے   ۴ اردو کی آخری کتاب
۵ میں ایک میاں ہوں   ۶ مریدپور کا پیر
۷ انجام بخیر   ۸ سینما کا عشق
۹ میبل اور میں   ۱۰ مرحوم کی یاد میں
۱۱ لاہور کا جغرافیہ